دکی، سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے موٹرسائیکل سوار شخص جان کی بازی ہار گیا
کوئٹہ(این این آئی) دکی کے علاقے میں دھماکے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈنیمہ میں سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک موٹرسائیکل سوار شخص گل بیگ جاں بحق ہوگیا ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


