خضدار ، نشے کے عادی افراد ، منشیات فروشوں میں اضافہ، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی

خضدار(بیورورپورٹ) جھالاوان ڈرگ ٹریمنٹ سینٹرخضدار کے چیئرمین میرخالد جتک نے کہا خضدار میں آئے روزمنشیات میں ملوث عادی نوجوانوں کے تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے نوجوان نسل تیزی سے منشیات کی عادی بن کر تباہی کی طرف راغب ہورہی ہے جب سے میں یہ ٹریمنٹ سینٹرکھولا ہے اس دن سے اب تک 750 منشیات میں عادی افراد کوعلاج کے غرض سے داخل کیاہے ان میں 350 کا مکمل شفایاب ہوکر اپنے اپنے گھرچلے گئے ہیں اورالحمد اللہ اپنے گھر بار کیلئے کمائی کازریعہ بن کر کاروبارشروع کیاہے دوسری جانب خضدار کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے آڈے بھی روزبڑھتے جارہے ہیں اور نوجوان نسل کی تباہی کے ذمہ دار منشیات فروش ہیں حکام بالاانکے خلاف ایکشن لے ، ان خیالات کا اظہار جھالاوان ڈرگ ٹریمنٹ سینٹر خضدار کے چیئرمین میر خالد جتک میڈیا کے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا یہ ادارہ کو میں نے اپنی مدد آپ کھولی ہے ادارہ کے ساتھ مخیر حضرات کی تعاون کی اشد ضرورت ہے اس دورمہنگائی میں بڑی مشکل سے ایک کنمبے نہیں چل سکتی ہے ایک ادارہ کو چلا بہت سے مشقت اور تکلیف دہ ہوتے ہیں انہوں نے کہا جب سے میں نے ڈرک سینٹر کی بنیاد رکھی ہے مجھے منشیات فروشوں کی طرف سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ میں نے اسی روز سے فیصلہ کرچکاہوں ان شاءاللہ خضدار کو منشیات سے پاک علاقہ بنانے میں اپناقومی اخلاقی اوردینی فرض پوراکرونگا ۔ خضدارمیں یہ منشیات کا مرض ہرگھر میں تیزی گھس رہی ہے جسکی اہم وجہ منشیات فروشوں کے آڈوں کی بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ نشے کے عادی نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ علاقہ کیلئے زہر قاتل بن چکاہے ۔ خضدار میں ہزاروں کی تعداد میں نشئی نوجوان منشیات میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں یہاں کے ذمہ داران خواب غفلت میں ہے انہوں نے کہا ہماری عزائم پختہ ہے ۔ وہ وقت دور نہیں ہے خضدار سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کرکے انکی انسانیت دشمن کاروبارکے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب پرکہا اگر خضدار کے مخیرحضرات اورصاحب حیثیت لوگ ملکر ہمارے ادارے کو مضبوط کریں گے ۔ یقینا بہت جلد خضدار سے منشیات فروشوں کو بھگادیں گے انہوں نے آخرمیں ڈپٹی کمشنر خضدار، ایس ایس پی خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ادارہ کو منشیات فروشوں کی تھریٹ سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرکے منشیات فروشوں کے قلعہ کو قمع کریں تاکہ نوجوان اس موذی مرض سے نجات حاصل کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں