ماما قدیر بلوچ محکوم قوموں کی توانا آواز تھے، لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے ان کی جدوجہد قابل قدر ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وائس آف مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظوں میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماما قدیر محکوم قوموں کی توانا آواز تھے، مرحوم نے مسنگ پرسنز کے بازیابی کیلئے طویل پرامن جدوجہد کی ان کی جمہوری جدوجہد قابل قدر ہے، بلوچستان بار کونسل ماما قدیر بلوچ کے ناگہانی موت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں