امید ہےمحمود خان اچکزئی بطور اپوزیشن لیڈر قومی مفاد میں اپنا کردار ادا کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان وسابق وزیرداخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے مختلف اقوام کے درمیان محبت کو فروغ دینے اور پاکستان میں مثبت سیاست کے فروغ دینے اور تنقیدی سوچ کے بجائے تعمیری سیاست کرینگے سماجی ویب سائیڈ ایکس پر میر ضیائاللہ لانگو نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے محمود خان اچکزئی بطور اپوزیشن لیڈر پاکستان میں مثبت سیاست کے فروغ، مختلف اقوام کے درمیان محبت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے لیے موثر کردار ادا کریں گے سیاستدانوں کی اصل ذمہ داری تنقید برائے تنقید کے بجائے تعمیری اور مثبت سیاست کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ایک اہم آئینی منصب ہے، جس کے ذریعے جمہوری روایات کو مضبوط کیا جا سکتا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ محمود خان اچکزئی اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندر مثبت، تعمیری اور اصولی سیاست کو ترجیح دیں گے اور قومی مفاد میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں