امریکہ کاپاسدارانِ انقلابِ کے اہم رہنماوں کے بارے میں معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر تک کے انعامات کی پیشکش
ویب ڈیسک : امریکہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلابِ کے ’اہم رہنماو¿ں‘ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر تک کے انعامات کی پیشکش کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں خاص طور پر 10 افراد کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ان میں سے صرف چھ کے نام ظاہر کیے گئے ہیں جن میں نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی شامل ہیں۔لاریجانی کو آج تہران کے وسطی علاقے میں ایک ریلی میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے مختلف فوجی شعبوں کی کمان اور رہنمائی کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


