ڈھاڈر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
بولان (صباح نیوز) بولان کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مقتول کو محکمہ آبپاشی آفس ڈھاڈر کے سامنے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول کی شناخت نذیر احمد عرف ناٹو ولد محمد عالم قوم راہیجہ سے ہوئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا، واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے
Load/Hide Comments


