وندر میں کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے

سونمیانی وندر (نمائندہ انتخاب) وندر مین ایکو شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں ہولناک تصادم، 1 شخص جاں بحق 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی کے قریب کراچی سے کوئٹہ کی جانب جانے والی مسافر بس اور مخالفت سمت سے آنے والے ٹرالر کے مابین ہولناک تصادم کے باعث مسافر کوچ میں سوار 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں ریسکیو سینٹر کی 1122 وندر منتقل کر دیا گیا۔ ٹرالر کا کلینر موقع پر جاں بحق جس کی شناخت اللّٰہ داد سکنہ لیاری کراچی کے نام سے ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں