خضدار کا ضمنی انتخاب، اسرار اللہ زہری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، بی این پی عوامی
خضدار (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خضدارکے آر او کی بدنیتی کا نوٹس لیا جائے، حقیقی عوامی نمائندگان کی راہ میں رکاوٹ کس بنیاد پر کرکے ان کے کاغذات کو ریجیکٹ کیا گیا ہے، ترجمان نے کہا کہ بی این پی عوامی کے قائد میر اسرار اللہ خان زہری ہر دور میں جمہوری اور آئینی طریقہ کار اختیار کر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان کے کاغذات کو مسترد کرنا ایک سوچی سمجھی سازش کی کڑی ہے، ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آر او کی بدنیتی کا نوٹس لیں اور حقیقی عوامی نمائندگان کے کاغذات کو بحال کروائیں، بی این پی عوامی کے ترجمان نے کہا کہ ہم حقیقی امیدواروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور الیکشن میں ہونے والی کسی بھی مداخلت کو سختی سے رد کرتے ہیں ترجمان نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر جلد ازجلد عمل نہیں کیا گیا تو بی این پی عوامی سخت احتجاج کرے گی اور اپنے حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرے گی ترجمان نے مزیدکہا کہ ہم عوام اور الیکشن میں حصہ لینے والے سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے حقوق کے لیے ایک یکجا ہوکر کھڑے ہوں اور الیکشن میں ہونے والی فارم 47 کے پیداگروں کے راہ میں روکاوٹ بنیں بی این پی عوامی ایسے غیرجمہوری غیرآئینی ہتکھنڈوں کو مستردکرتے ہوئے اس عمل کی بھرپورمذمت کرتی ہیں۔


