پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار گل حسن محمد حسنی بلا مقابلہ چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب منتخب، ریٹرننگ آفیسر
حب (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار گل حسن محمد حسنی بلامقابلہ چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب منتخب، ریٹرننگ آفیسر کا باضابطہ اعلان۔ میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین کے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار گل حسن محمد حسنی بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ مقررہ وقت کے اختتام تک کسی دوسرے امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے پر ریٹرننگ آفیسر نے گل حسن محمد حسنی کی بلامقابلہ کامیابی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ سیاسی حلقوں کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد کونسلران کی جانب سے پہلے ہی گل حسن محمد حسنی کی حمایت کے اعلانات کے بعد ان کی کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے تھے، تاہم مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار کی جانب سے کاغذات جمع نہ کرائے جانے کے باعث ان کی کامیابی بلامقابلہ یقینی ہو گئی۔
Load/Hide Comments


