سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے، کسی قومیت یا زبان پر نام نہ رکھے جائیں، سرائیکی صوبے کی کوئی گنجائش نہیں، چودھری فواد حسین

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق رہنما چودھری فواد حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صوبوں کی تقسیم سے پہلے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق ہونا چاہیے کہ صوبے انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوں گے، صوبوں کے نام نہیں تبدیل ہوں گے، نہ ہی کسی قومیت یا زبان پر نام رکھے جائیں گے اور تمام ملک میں یہ عمل اکٹھا شروع ہوگا، سرائیکی صوبے کی کوئی گنجائش نہیں، ہے کیونکہ سرائیکی پنجابی کا لہجہ ہے !! جنوبی پنجاب میں ڈیرہ اسماعیل خان کو شامل کیا جانا چاہیے کیونکہ وہاں لوگوں کی زبان پنجابی سرائیکی ہے، سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے