پاکستان یونیفارم یا بغیر یونیفارم اپنے تمام شہریوں کی حفاظت کرے گا، انوار الحق کاکڑ
سابقہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر ماہرنگ کے عمر قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف انتخابی نہیں ہے اور ایسا ہونابھی نہیں چاہیے گوادر راجی موچی کیس میں آج کی سزا اختلاف رائے پر ریاست کی فتح نہیں بلکہ استثنیٰ پر احتساب کی فتح ہے انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پرامن کارکنوں کا روپ دھار کر تشدد کا منصوبہ بنانے والے سول سوسائٹی کو مزید ڈھال نہیں بناسکتے ہیں ان کے خونی عمل کا نتیجہ عدالتی عمل میں سامنے آتا ہے۔ بیان میں مزید لکھا ہے کہ پاکستان یونیفارم کے ساتھ یا بغیر یونیفارم اپنے تمام شہریوں کی حفاظت کرے گا۔
Load/Hide Comments


