کیچ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار زخمی، جوابی کارروائی پر حملہ آور فرارہوگئے، پولیس
کوئٹہ (آن لائن) کیچ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کی کارروائی میں حملہ آور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کیچ میں میں فائرب آپٹکس ورکرز کیبل کی مرمت کررہے تھے کہ ان کی سیکورٹی پر پولیس اہلکار تعینات تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور زخمی ہوگئے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب زخمی پولیس اہلکار کیچ ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


