ایران کی کشیدہ صورتحال، تفتان کے راستے پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر چاغی

نوکنڈی (نامہ نگار) ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث تفتان بارڈر کے راستے پاکستان آنے والے افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کے مطابق پاکستان آنے والوں میں 843 طلبہ، 351 ڈرائیور، 102 بزنس ویزا ہولڈرز، 49 زائرین، 37 سیاح اور 37 سفارتی اہلکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 افراد انٹری ویزا جبکہ 4 افراد ریزیڈنٹ پرمٹ پر پاکستان پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران 543 ایرانی شہری بھی تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے۔ مزید برآں آسٹریلیا کے 2، ازبکستان کا ایک، قازقستان کے 2 اور ڈنمارک کا ایک شہری بھی سرحدی راستے پاکستان پہنچا ہے۔امیگریشن حکام کے مطابق ایران سے آنے والے مسافروں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ تفتان بارڈر پر مسافروں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے