چاغی، 2 گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق
کوئٹہ (آن لائن) چاغی کے علاقے میں 2 گروپوں میں تصادم کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چاغی کے علاقے امین آباد میں شکراب کے مقام پر 2 گروپوں میں تصادم کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی چاغی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


