پیٹرولیم ڈویژن کا یکم جولائی2027 سے ملک میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری کو فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی دو ہزار ستائیس سے ملک میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقصد کیلئے حکومت کو موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کرکے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے ہدفی مالی معاونت کی خاطر تقریباً ایک سو باسٹھ ارب روپے مختص کرنا ہوں گے۔ مجوزہ اصلاحات کے تحت پاکستان میں رائج گیس کے بارہ سلیب پر مشتمل ٹیرف نظام ختم کردیا جائے گا جس کے تحت صارفین ماہانہ گیس کی کھپت کے مطابق مختلف نرخ ادا کرتے ہیں، اس کے بجائے تمام صارفین کے زمروں کو بتدریج تقریباً سترہ سو آٹھ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف کی جانب منتقل کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


