صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سہیل آفریدی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ صوبے میں گورنر راج کی دھمکیاں دیے جانے پر اپنے مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور فوج نے قیام امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، اگر ہماری پالیسیوں پر عمل کیا جائے تو 100 دن میں صوبے میں امن لاسکتے ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز کو بٹھاکر پالیسی بنائیں اور اس پر عمل کریں، خیبرپختونخوا کو سیاست کی بھینٹ چڑھاناغلط ہے، پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی۔ہم صوبے میں گورنر راج کی دھمکیاں دیے جانے پر اپنے مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبر پختونخوا کے عوام کی مرضی اور عوامی مینڈیٹ کے برعکس کوئی اقدام قابل قبول نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے