پنجگور، تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

پنجگور (نامہ نگار) قلم چوک چتکان میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چتکان قلم چوک میں تیز رفتار پک اپ گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں