افسران کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور لائیو لوکیشن حاضری کا نظام متعارف کرایا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی جانچنے کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ، لائیو لوکیشن حاضری کا نظام متعارف کرانے پر اتفاق، مختلف محکموں کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ، اجلاس میں وزیراعلیٰ کی ضلعی افسران کو فیلڈ میں رہ کر منصوبوں پر اعلیٰ معیار کے مطابق عمل درآمد، 10 دن سے زائد فیلڈ سے غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت، وزیر اعلیٰ کا تمام جاری منصوبوں کو جون سے قبل مکمل کرنے کا حکم۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے ذریعے حکومتی کارکردگی کو مو¿ثر اور جوابدہ بنایا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، فیلڈ میں افسران کی موجودگی عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ناگزیر ہے، غفلت اور تاخیر کے مرتکب افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی،عوامی وسائل کے مو¿ثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، صوبے کی ترقی کے لیے مو¿ثر مانیٹرنگ اور سخت نگرانی کا نظام ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں متواتر سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاسوں کے انعقاد پر چیف سیکرٹری کو خراج تحسین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں