ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، دشمن عناصر چاہتے ہیں سڑکیں بند ہوں، دھرنا ختم کرنے پر مشکور ہیں، وزیر داخلہ ضیا لانگو

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کی بائی پاس پر احتجاجی دھرنے میں آمد، رکن صوبائی اسمبلی میر صمد گورگیج، معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضیا لانگو نے کہا کہ حکومتی وفد کے یہاں آنے کا مقصد اظہار یکجہتی کرنا تھا، واقعے میں ملوث عناصر کوجلد گرفتار کیا جائے گا، بلوچستان میں امن اومان کو خراب کرنے سازش کی جارہی ہے، ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ دشمن قوتیں یہی چاہتی ہیں کہ کاروبار متاثر اور سٹرکیں بند ہوں، وزیر داخلہ اور دھرنا شرکاءکے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد شرکاءنے دھرنا ختم کرکے سٹرک ٹریفک کے لیے بحال کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں