صحبت پورمیں دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) صحبت پورمیں دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق صحبت پور پولیس تھانے کی چھلی پل چوکی پر تعنیات پولیس اہلکار عبدالکریم نے دوران ڈیوٹی سرکاری اسلحے سے فائرنگ کرکے مبینہ طورپر خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس اہلکار کی لاش اپنی تحویل مین لیکر سول اسپتال صحبت پور منتقل کردی جبکہ واقعے کے بارے میں پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں