پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین بیچ راستے منسوخ کردی گئی
کوئٹہ(این این آئی) پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین بیچ راستے منسوخ کردی گئی ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جمعہ کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ناگزیر وجوہات کی بناءپر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ مسافروں کو جیکب آباد تا کوئٹہ کا کرایہ ریفنڈ کر دیا گیا۔ بیچ راستے ٹرین منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسافروں کو مہنگے داموں نجی ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ تک سفر کرنا پڑا ۔
Load/Hide Comments


