خسارے کا بجٹ پیش کیا، وفاق کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائے گی، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ خسارے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے، وفاق کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائے گی، بجٹ میں گرانٹ ان ایڈ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات سے مشروط ہے۔پشاور میں مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفر کرتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھا کہ وفاق سے زیادہ لوگوں کو خیبر پختونخوا کے بجٹ کا انتظار تھا،صوبے کا بجٹ تاریخی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے 3 مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا ارادہ تھا، جس میں قانونی پیچیدگیاں آرہی تھیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خسارے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے، وفاق کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائے گی، گرانٹ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات سے مشروط ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب تک ملاقات نہیں ہوتی ہم کٹوتی نہیں کرنے دیں گے۔ شفیع جان نے کہا کہ 7 ماہ سے بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔

اس موقع پر مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے وفاق سے کہا کہ ہمیں بانی سے مشورے کا موقع دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ چاروں صوبے پیسے دیں گے جبکہ ایسا نہیں، پی ایس ڈی پی کا ازسر نو جائزہ اور دیگر چیزیں ایجنڈے میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل اکنامک کونسل متعلقہ فورم نہیں، لیگل فورم صرف این ایف سی ہے، 5 ہزار 260 ارب روپے ایف بی آر جمع کرے گا تو وہ صوبوں میں بانٹا جائے گا، وفاق صوبوں کے پیسے نہیں کاٹ سکتا، وفاقی بجٹ سے صوبائی بجٹ اہم ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ 6 ماہ میں این ایف سی ہوگا، وہ ہمارے پیسوں پر کٹ نہیں لگا سکتے، اس کیلئے ترمیم کرنی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں