سیاسی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری پارلیمانی میٹنگ معمول کا اجلاس ہے، پارلیمانی میٹنگ کو غیرضروری طور پر سنجیدہ بنایا جا رہا ہے۔ عمران خان کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی سلوک ہے، سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، سیاسی مخالفین ایمرجنسی کی آڑ میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں۔
Load/Hide Comments


