عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے موقع پر قلعہ سیف اللہ میں جلسہ منعقد ہوگا، پشتونخواہ نیپ

قلعہ سیف اللہ(یو این اے ) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم نے تمام وطن دوست، کام دوست، پیشہ ور ٹیکنیکل ماہرین، انجینئرز، آرکیٹیکٹس، ٹان پلانرز، تاجروں، اساتذہ، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آج 21 جون بروز اتوار قلعہ سیف اللہ جنوبی پشتونخوا میں منعقد ہونے والے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔ فورم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ نے اپنی پوری سیاسی زندگی پشتون وطن، جمہوریت، انسانی حقوق، آئین کی بالادستی اور محکوم اقوام کے حقوق کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی جدوجہد، قربانیاں اور سیاسی بصیرت آج بھی عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ بیان میں تمام وطن دوست قوتوں، سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ برسی کے اس تاریخی اجتماع میں شرکت کرکے ملی شہید کی قومی، جمہوری اور سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔ مرکزی جلسہ عام سے قبل پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم کا ایک اہم تنظیمی اجلاس بھی قلعہ سیف اللہ میں منعقد ہوگا، جس میں فورم کے تمام ممبران، عہدیداران اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ دوست شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تنظیمی امور، مستقبل کے لائحہ عمل، پیشہ ور افراد کے کردار اور فورم کی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں یہ اہم فیصلہ بھی زیر غور آئے گا کہ آئندہ دو ماہ کے اندر پشتونخوا انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم کی مرکزی کانگریس (کانفرنس) منعقد کی جائے، جس میں جمہوری اور شفاف انتخابات کے ذریعے نئی قیادت اور عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ فورم کا مقصد انجینئرز، آرکیٹیکٹس، ٹان پلانرز اور دیگر ٹیکنیکل ماہرین کو ایک منظم پلیٹ فارم پر متحد کرکے قومی اور عوامی مسائل کے حل میں ان کے کردار کو مزید مثر بنانا ہے۔ پشتونخوا انجینئرنگ، آرکیٹیکچر اور ٹان پلاننگ فورم نے تمام متعلقہ انجینئرز، آرکیٹیکٹس، ٹان پلانرز، طلبہ اور ٹیکنیکل شعبوں سے وابستہ افراد پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اجلاس اور برسی کے جلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں اور تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں