سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں محض 7 فیصد اضافہ آٹے میں نمک کے برابر ہے،شاہدہ روف

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کی رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رو¿ف نے بلوچستان حکومت کے مالی سال2026-27 کے بجٹ کو عوامی توقعات کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ نے بھی وفاقی بجٹ کی طرح غریب عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد عوامی حلقوں اور سرکاری ملازمین میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں محض 7 فیصد اضافہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر ہے، جس سے ملازمین کے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھیں گے۔شاہدہ رو¿ف نے کہا کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات اور مسائل کو تسلیم کرنا چاہیے تھا، تاہم ان کے مطالبات سننے کے بجائے احتجاج کرنے والے ملازمین پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور گرفتاریاں کی گئیں، جن میں بڑی تعداد اساتذہ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو تنخواہوں اور بنیادی سہولیات میں نمایاں ریلیف کی امید تھی، لیکن بجٹ میں اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدور تنظیموں اور عوامی حلقوں کا بھی یہی مو¿قف ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں تنخواہوں اور پنشن میں کیا گیا اضافہ انتہائی ناکافی ہے، جس سے عام آدمی کے لیے اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنا ممکن نہیں رہا۔شاہدہ رو¿ف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور کرپشن جیسے سنگین مسائل میں گھری عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جمعیت علمائے اسلام عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور صوبے کے عوام کے حقوق، فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں