پورا خیبر پختونخوا پرامن ہے، جعلی ویڈیوز بنا کر بدنام کیا جا رہا ہے ، محسن نقوی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پورا خیبر پختونخوا پرامن ہے، جعلی ویڈیوز کی سمجھ آ جاتی ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف شہادتیں دے رہی ہے، پولیس، آرمی اور مشاورتی کونسل نے مل کر کام کرنا ہے۔یہی فورس ہے آپ دیکھیں گے کہ ان کو جب حکومت لیڈ کرے گی تو اچھے نتائج ملیں گے۔ ہماری نیت صاف ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں، کور کمانڈر اور جس طرح کور کمانڈر صاحب پولیس کے لیے سوچ رہے ہیں، اس کی ستائش کروں گا، اللہ ان کو کامیاب کرے۔ لوگ دہشت گردی سے نجات چاہتے ہیں، ہمیں عوام نے پیغام دیے ہیں، عوام کا رسپانس اچھا آیا ہے، ان کا خیال تھا کہ ہم صوبے کو جام کر دیں گے، آگ لگائیں گے، کے پی کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اچھا کام کیا۔ مجھے یقین ہے اللّٰہ پاک ہمیں کامیاب کرے گا، پورا صوبہ پ±رامن ہے، 24 گھنٹوں میں صورتِ حال کو ہینڈل کیا، گورنر فیصل کریم کنڈی سے بہت ا±مید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں