دالبندین میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ تربت سے نامعلوم نعش برآمد

کوئٹہ (آن لائن) دالبندین میں نامعلوم موٹر سای¿کل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا تفصیلات کے مطابق دالبندین کے علاقے ڈنو کے مقام پر نامعلوم موٹر سای¿کل سواروں نے فائرنگ کرکے ناصر نامی نوجوان کو ہلاک کردیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے لئے پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر بہ ہوسکا مزید تحقیقات مقامی انتظامی کررہی ہے۔ دوسری جانب تربت کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے پیدارک روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے