قلعہ سیف اللہ میں نوجوان کے ساتھ زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا، معاون وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی) قلعہ سیف اللہ میں نوجوان کے ساتھ زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوجوان سے زیادتی اور تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے، گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی معافی کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ایسے کردار قابل مواخذہ ہیں، موثر قانونی پیروی کے ذریعے انہیں ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں