ایران پر امریکا کا زمینی حملہ پاکستان سے ہوگا چینی پروفیسر جیانگ
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف چینی پروفیسر جیانگ ژوکنگ نے تجزیہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کی زمین کی استعمال کرکے امریکا ایران پر حملہ کرے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ سمندری راستے سے ایران پر حملہ بہت دشوار گزار ہوگا، کیونکہ وہاں زیگروز کا پہاڑی سلسلہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعود عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ کرچکا ہے اور ایران لگاتار سعودی عرب پر حملے کررہا ہے، اس وجہ سے سعودی اس جنگ کا حصہ بنے گا اور پاکستان پابند ہوگا معاہدے کے تحت کہ وہ سعودی عرب کی مدد کرے، اگر ایسا ہوا تو امریکا پاکستان کی زمین استعمال کرکے ایران پر حملہ کرے گا اور یہ ایران پر زمینی حملے کا سب سے آسان راستہ ہے
Load/Hide Comments


