سعودی عرب میں شہریوں اور توانائی کی تنصیبات پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتا ہوں، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شہریوں اور توانائی کی تنصیبات پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتا ہوں حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان اور برادر سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے ناصرف بے گناہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، حملے میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں