کوئٹہ ،سونا خان چوک میں ایگل اسکواڈ پرمبینہ فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک موٹرسائیکل سوار مارا گیا، پولیس
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے نواحی علاقے سونا خان چوک کے قریب ایگل اسکواڈ کے اہلکار چیکنگ کررہے تھے کہ 4 موٹر سائیکلوں پر آنے والے 8 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک موٹر سائیکل سوار مارا گیا جبکہ باقی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایگل اسکواڈ پولیس کا عملہ کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ شالکوٹ کی حدود میں سونا خان چوک کے قریب معمول کے مطابق چیکنگ کررہے تھے کہ چار موٹر سائیکلوں پر سوار 8 افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا اور باقی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل دلمراد زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمی اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزید کارروائی سی ٹی ڈی پولیس کررہی ہے۔


