عید کے قریب فارما سسٹس کے انٹرویوز کا انعقاد غیر مناسب پالیسی ہے، بیروزگار فارماسسٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان

کوئٹہ (پ ر) بے روزگار فارماسسٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عید کے قریب فارماسسٹوں کے انٹرویوز کا انعقاد کرنا ایک غلط اور غیر مناسب پالیسی ہے۔ ترجمان کے مطابق 19 مارچ کو BICVD میں فارماسسٹ کی آسامیوں کے لیے انٹرویوز مقرر کیے گئے ہیں، تاہم اس وقت ملک بھر میں عید کی آمد کے باعث سفری مسائل اور ٹرانسپورٹ کی شدید قلت پیدا ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً بلوچستان کے مختلف ڈویڑنز جیسے نصیرآباد، ڑوب اور مکران ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے فارماسسٹ عید کے قریب ہونے کی وجہ سے بروقت انٹرویو کے مقام تک پہنچنے میں دشواری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عید کے ایام میں ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوتا ہے اور سفر کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، جس کے باعث کئی اہل اور قابل امیدوار انٹرویو میں شرکت سے محروم رہ سکتے ہیں۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ تمام امیدواروں کو مساوی موقع فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انٹرویوز کی تاریخ کو مو¿خر کیا جائے اور عید کے بعد نئی تاریخ مقرر کی جائے تاکہ بلوچستان سمیت دیگر دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے فارماسسٹ اور دیگر ڈگری ہولڈر امیدوار بھی آسانی کے ساتھ انٹرویو میں شرکت کرسکیں۔ بے روزگار فارماسسٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور انٹرویو کی تاریخ عید کے بعد مقرر کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے