نصیرآباد ڈویژن میں پانی کی قلت اور آبپاشی مسائل پر غور ،جائز مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، میر محمد صادق عمرانی

اوستامحمد (آئی این پی) صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ڈویژن نصیرآباد کے جنرل سیکریٹری حاجی نیاز احمد عمرانی نے کوئٹہ میں سیکریٹریٹ آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سردارزادہ اختر جان پندرانی بھی موجود تھے۔ملاقات میں نصیرآباد ڈویژن میں آبپاشی اور پانی کی موجودہ صورتحال زرعی شعبے کو درپیش مشکلات پارٹی کارکنوں کے مسائل علاقائی صورتحال اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔حاجی نیاز احمد عمرانی نے صوبائی وزیر کو نصیرآباد ڈویژن میں پانی کی قلت اور آبپاشی کے مسائل سمیت پارٹی کارکنوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کے لیے مو¿ثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ اور قیادت کی اصل طاقت ہیں انہیں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ کارکنوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کی زرعی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آبپاشی کے نظام کی بہتری اور پانی کی منصفانہ فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام اور کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے، کارکنوں سے رابطوں کو مضبوط کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ طور پر مو¿ثر کردار ادا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے