مستونگ ،کلی ببری میں خاتون پر مبینہ تیزاب گردی اور تشدد، مقدمہ درج

مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی ببری میں خاتون پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے چہرے اور آنکھوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، جس سے اس کے جسم پر متعدد زخم آئے۔متاثرہ خاتون کے والد محمد ایوب سمالانی نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ درینگڑ میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ جون 2026 میں کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر پر مبینہ تیزاب حملے کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد بلوچستان میں خواتین کے تحفظ اور تیزاب گردی کی روک تھام کے حوالے سے تشویش مزید نمایاں ہوئی۔لواحقین کی وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمشنر مستونگ سے انصاف کی اپیل ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں