وزیراعظم آفس اور وزارت داخلہ کے نام پر جعلسازی کے کیس میں ملزم کی ضمانت خارج
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے وزیراعظم آفس اور وزارتِ داخلہ کے نام پر جعلسازی کے کیس میں ملزم رحمت شاہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاءنے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ ملزم کے قبضے سے وزاتِ داخلہ کے میمورنڈم، جعلی کارڈز، اتھارٹی لیٹرز اور گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشنز برآمد ہوئیں۔جج عامر ضیاءنے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے مقدمات میں ملزم حق کے طور پر ضمانت کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ مدعیِ مقدمہ کی ملزم کے خلاف کوئی ذاتی عناد ظاہر نہیں ہوتی، جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


