پسنی،رہائشی کوارٹر پر نامعلوم افرادکا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ، چار افراد زخمی، پولیس

پسنی (نامہ نگار) پسنی، وارڈ نمبر 2 میں واقع ایک رہائشی کوارٹر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زاہد ولد غلام علی، امتیاز علی ولد غلام حسین، احد ولد محمد مسبل، توفیق ولد شرف دین اور معشوق ولد محمد سفر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا تعلق ضلع قمبر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے،تمام زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) پسنی منتقل کردیا گیا، جن میں سے ایک معمولی زخمی ہوئے جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے