تربت میں اسکول داخلہ مہم، طلبا اور اساتذہ کی آگاہی واک

تربت (نمائندہ انتخاب) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوشقلات میں اسکول داخلہ مہم کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک محکمہ تعلیم ضلع کیچ اور UNICEF کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشقلات سے شروع ہوکر کوشقلات بازار تک نکالی گئی۔ واک میں ہیڈماسٹر سکول لیاقت علی بلوچ، قاسم جان گچکی, حاجی مولابخش, حاجی صالح محمد، منصور مقصود، کونسلر امام دریائی، نعیم، ماسٹر شفیع محمد سمیت اسکول کے اساتذہ اور PTSMC کے نمائندگان اور علاقےکے نمائندگان نے شرکت کی، واک کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ 4 سے 9 سال عمر کے بچوں کو لازمی طور پر اسکولوں میں داخل کرائیں تاکہ انہیں بہتر اور روشن مستقبل فراہم کیا جاسکے۔ بعدازاں واک ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گی جو گھر گھر جاکر والدین کو بچوں کے اسکولوں میں داخلے کے لیے آگاہی فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے