کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھارت، افغان نمائندوں کے بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شواہد فراہم کیے ہیں کہ بھارت دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مل کرپاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ بھارت ہمیشہ افغانستان میں تخریب کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش، مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ بھارت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی بھڑکانے کی اپنی پالیسی ترک کرے، بھارت طویل عرصے سے یہ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نام نہاد نمائندے حقیقت میں کسی کی نمائندگی نہیں کرتے، یہ صرف اپنے آپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں