اسلام آباد ،سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم8 ہزار وفاقی ملازمین نادہندہ
اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم 7 ہزار 973 وفاقی ملازمین نادہندہ نکلے۔نادہندگان میں کراچی 74 اعشاریہ 26 فیصد شرح ( 5317)کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ اسلام آباد میں 2169، لاہور 404، پشاور 57 اور کوئٹہ کے 26 ملازمین بھی نادہندہ ہیں۔ اسٹیٹ آفس نے کرایہ ادا نہ کرنیوالے ملازمین کے مکانوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مزید برآں کرائے کی عدم ادائیگی پر نادہند گا ن کو نو ٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


