سیکورٹی کلیئرنس ملنے پر کوئٹہ سے پشاور کے لئے دو ٹرینیں روانہ کردی گئیں، ریلوے حکام

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سیکورٹی کلیئرنس ملنے پر کوئٹہ سے پشاور کے لئے دو ٹرینیں روانہ۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس اسپیشل روانہ ہوئی ہیں، مسافروں کے رش کے باعث ہفتہ کو دو ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ ریلوے حکام نے کہا کہ ٹرین سروس گزشتہ روز ناگزیر وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی تھی، چمن پسنجر ٹرین بھی معمول کے مطابق روانہ ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں