سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 20 مارچ کو عید ہوگی
ویب ٰڈیسک : سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں ا?یا جس کے باعث جمعہ 20 مارچ کو عید ہوگی۔سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مختلف شہروں کی ابزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔سپریم کورٹ نے مملکت بھرکی ابزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینےکے بعد باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 جمعہ 20 مارچ کو منائی جائےگی۔چاند نظر نہ انے کے بعد 20 مارچ بروز جمعہ کو یکم شوال 1447 ہجری ہوگی۔
Load/Hide Comments


