عرب ممالک اور ترکیہ کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کا عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے احترام میں افغانستان میں جاری آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا، ۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق عید الفطرکے احترام ،برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر کارروائی روکی گئی ۔وزیر اطلاعات کے مطابق سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں، آپریشن اج رات سے 23 اور24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہے گا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس دوران سرحد پارحملہ، دہشتگردی یا ڈرون حملہ ہوا تو آپریشن نئی شدت سے دوبارہ شروع ہوگا۔

ترجمان افغان طالبان ذبیع اللہ مجاہد نے بھی ایکس پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر عید الفطرکے موقع پاکستا ن کے ساتھ جنگ بندی ہوگی تاہم اگر کوئی حملہ ہوا تو جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں