جہاں سے جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

و یب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات اس نہج پر پہنچ جائیں کہ ہمارے ہاں دہشت گردی ختم ہو جائے، جہاں جہاں اور جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے۔اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ ہم لوگ ہر مرتبہ ادھر آتے ہیں افسوس بانی سے ملے بغیر ہی واپس جانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیدی آج کے دن اپنے پیاروں سے مل رہے ہیں، ملاقاتوں کو روکنا مجرمانہ فعل ہے، دروازے اور ملاقاتیں بند کرکے یہ سوچنا کہ حالات بہتر ہو جائیں گے یہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صورت حال یہی رہی تو مشکل حالات المیہ کی طرف جانے کا سبب بن سکتے ہیں جو کسی صورت نہیں ہونا چاہیے، خطے کی صورت حال اور ملک کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ اس نہج پر پہنچ جائیں کہ ہمارے ہاں دہشت گردی ختم ہو جائے، ہمیں باریک چیزوں کا نہیں پتا، جو لوگ ڈیفنس اسٹریجکلی انوالو ہوتے ہیں ان کو حقائق کا پتا ہوتا ہے، جہاں جہاں سے جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری افواج غیرذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتی، افغانستان لوگوں کے لیے آماجگاہ بنا ہوا ہے، وہاں دہشت گردی، منشیات، اسلحہ ہے۔احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم 22 مرتبہ ہائی کورٹ گئے لیکن ہرمرتبہ مایوس ہوئے، تالیاں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہیں، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا الگ مینڈیٹ ہے، انہوں نے تحریک چلانی ہے، بات کس سے کرنی ہے، دونوں سے درخواست کی کہ آپ کے پاس جو سیاسی آپشن ہے ان کو استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام ضرور ہم نے دیا تھا، سلمان راجا نے کہا بھی تھا، مجھے نام دیا گیا جو آگے فارورڈ کردیا، مجھے اور علامہ ناصر عباس کو ڈیڑھ گھنٹے تک بانی کی صحت پر بریف ضرور کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فکر نہ کریں پی ٹی آئی میں فراست ہے، دانش اور حکمت عملی ہے، سب کچھ اسی کے تحت ہوگا، محمود خان اچکزئی اور ناصر عباس کو مزاحمت اور مذاکرات کا اختیار دیا گیا ہے تمام فیصلے سوچ سمجھ کر ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کےعوام دوست جماعت ہے، ہم ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے، بانی کی صحت اور رہائی ہر بات سے آگے ہے اور پاکستان کی سالمیت اور بقا ہمارے لیئے اہم ترین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا نے جارحیت کی ہم اس جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، آپ کے کسی سے بھی اختلافات ہوں جب جبر آپ پر کیا جائے گا تو آپ اپنی عزت نفس اور دین کی بقا کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور ایرانی قوم یہ سب کر کے دیکھا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے