گوادر کی ضلع انتظامیہ نے ایران جانے کے لیے رہداری سسٹم کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری
گوادر(این این آئی) گوادر کی ضلع انتظامیہ نے ایران جانے کے لیے رہداری سسٹم کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ، اسسٹنٹ کمشنر گوادرکت جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گوادر میں ایران جانے کے لیے راہداری فوری طور پر ختم کردی گئی ہے لہذا کسی بھی فرد کو ایران جانے کے لیے رہداری جاری نہیں کی جائے گی حکام کے مطابق رہداری سسٹم کے تحت سرحدی علاقوں کے رہائشی بغیر ویزا اور پاسپورٹ کے پاکستان اور ایران کے درمیان آمد و رفت کر سکتے تھے۔ یہ سہولت صرف دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں بسنے والے افراد کے لیے مخصوص تھی۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ رہداری سسٹم کی بندش کے بعد سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کو ایک دوسرے سے میل ملاقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Load/Hide Comments


