پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا کرائے بڑھانے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کےکرائے5 فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی ناقابل قبول ہے، حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 دن کے لیے مو¿خر کی تھی، حکومت نے 40 دن کا وقت مانگا تھاجو اگلے ہفتے ختم ہو رہا ہے، 40 روز مکمل ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں