سعودیہ، اردن اور جاپان کو ایران کیخلاف قراردادکی حمایت کے نتائج کا سامناکرناہوگا، اسماعیل بقائی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران کے خلاف قراردادکی حمایت کے نتائج کا سامناکرناہوگا۔ غیرملکیوں کی موجودگی کے بغیر مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، ممالک کو اس بات پر قائل کرنا کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ سعودی عرب، جاپان اور اردن کو ایران کے خلاف قراردادکی حمایت کے نتائج کا سامناکرناہوگا، ہم جنگ یا امن کی کیفیت میں نہیں، ہم حالت جنگ میں ہیں، سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں۔ اس صورتِ حال میں ہم جوکچھ بھی کرتےہیں، اسےدفاع کہا جاتا ہے، آبنائے ہرمز اب بھی ایران کے مکمل کنٹرول میں ہے، دنیا کو ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار امریکاکو ٹھہرانا چاہیے۔
Load/Hide Comments


