حکمران بلوچستان کے زخموں پرمرہم رکھ کرمحبت کی زبان میں امن دیں، مولانا ہدایت الرحمن
کوئٹہ (آن لائن) امیرجماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھ کر محبت کی زبان میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں صوبے کے نوجوان تعلیم اور روزگار چاہتے ہیں ہماری جماعت اپنے وسائل سے صوبے کے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورس کرواکر ہنر مند بنا رہے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی ہماری تقلید کرنی چاہئے تاکہ نوجوانوں کو ہنر مند اور آئی ٹی سے روشناس کراکر تشدد ، مایوسی اور کلاشنکوف دیکر پہاڑ پر بھیجنے کی بجائے کتاب اور قلم دیکر تعلیم کی جانب راغب کریں۔اس وقت بلوچستان سمیت ملک بھر میں بنو قاتل ،بنو جاہل کے مقابلے میں بنو قابل پروگرام شروع کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں الخدمت فاﺅنڈیشن بنوقابل تعارفی پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پربنوقابل کے ڈائریکٹر طیب فرید خان ،ڈاکٹرعصمت اللہ،ڈاکٹردوست محمد بڑیچ نازیہ احمد،الخدمت فاﺅنڈیشن کے سیکرٹری جنرل محمدعثمان کاکڑ،امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند، اعجازمحبوب ، عبدالولی شاکر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ ہم بلوچستان بھر میں لاکھوں کروڑوں مالیت کے جدیدآئی ٹی لیب بنارہے ہیں۔الخدمت لاکھوں کاکورس مفت کروارہے ہیں یتیم وغریب بچوں کوتعلیم کے حصول کیلئے جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن کے ذریعے سکالر شپ دے رہے ہیں۔عادلانہ اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اسلحہ ،مسلح جدوجہد کی بجائے تعلیم،ہنر اور ٹیکنالوجی ہی ہمارے نوجوانوں کی اصل طاقت ہونی چاہیے۔الخدمت بنوقابل کوئٹہ کا تعارفی نشست خوش آئندہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ہاتھوں میں اسلحہ گولہ بارود،منشیات کی بجائے، قلم، کتاب اور ہنرہوتاکہ وہ اپنے اورملک وقوم کے مستقبل کی تعمیر کرےں۔جماعت اسلامی الخدمت فاﺅنڈیشن بنو قابل پروگرام اسی خواب کی عملی تعبیر ہے۔نوجوان باصلاحیت ہوں گے بلوچستان مضبوط ہوگاتو پاکستان مضبوط ہوگا۔


