ایران اب صرف نام کا شیر رہ گیا ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فیصد کمی ہوگئی ہے، ٹرمپ

ویب ڈیسک :واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے آبنائے ہُرمُز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دی ہیں، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے وہ آگے آئیں، آبنائے ہُرمُز سے امریکا کا صرف ایک فیصد تیل جاتا ہے، چین، جاپان اور دیگر ملکوں کے تیل کا بڑا حصہ آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فیصد کمی ہوگئی ہے، 100 سے زائد ایران کے بحری جہاز تباہ کیے گئے، ایران کی فوجی طاقت کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے، وہ اب صرف نام کا شیر رہ گیا، جزیرہ خارگ پر موجود تمام فوجی اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا بحری اور فضائی دفاع اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، ایران کی پوری بحریہ 44 بحری جہاز سمندر میں ڈبو دیے گئے، تیل کی تنصیبات کو فی الحال نقصان نہیں پہنچایا گیا، لیکن آپشنز کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب دفاع کے لیے ‘صرف باتیں’ باقی رہ گئی ہیں، اگر ضرورت پڑی تو جزیرہ خارگ پر مزید حملے بھی کر سکتے ہیں، ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن ابھی ہم تیار نہیں، ایران کے جوہری پروگرام کو ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر’ کے ذریعے فیصلہ کن دھچکا پہنچایا۔امریکی صدر نے کہا کہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہ ایرانی رجیم کا خاتمہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے