بلوچستان ہائی کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی تنازع کا شکار، بار کونسل کے الزامات، کچھ وکلاء کے نام سامنے آگئے

کوئٹہ /اسلام آباد(ایاز بازئی)بلوچستان ہائی کورٹ میں15کے قریب نشستوں پر نئے ججز کو تعینات کیا جائے گا جن میں سے کچھ کے نام بھی سامنے آگئے ججز تعیناتی کے لئے نامزد وکلامیں ظہور بلوچ، ملگ دشتی، رحمت اللہ بڑیچ، روف عطا، نادر چھلگری اور سلیم لاشاری شامل ہے
تاہم بلوچستان بار کونسل نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے نئے ججزکیلئے نامزد وکیل سلیم لاشاری پر بار کونسل کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ سلیم لاشاری 18 سال تک سرکاری ملازم رہا ہے انکی نامزدگی میرٹ کے برخلاف ہے بار کونسل نے نامزدگی کیخلاف بلوچستان بھر کے عدالتوں سے پیر کو بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں