بلوچستان کو ترقی دینے کیلئے دو صوبوں میںتقسیم کیا جائے ایک جنوبی بلوچستان اور دوسرا شمالی بلوچستان، عبدالکریم نوشیروانی

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ءاور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت تک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا جب تک کہ اسے دو صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاتا، اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے بلوچستان آدھا پاکستان ہے جس کی منتشر آبادی ہے 77 سال سے یہاں ترقی و خوشحالی اور احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ہر دور میں خوشنما نعرے دیئے گئے لیکن بلوچستان کی پسماندگی و احساس محروم ختم نہیں ہوا آج موجودہ صوبائی مخلوط حکومت وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جو قابل قدر اور قابل تحسین عمل ہے، ترقی امن سے آتی ہے لہذا بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سرفراز بگٹی کی حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں اور صوبے میں قیام امن کیلئے اپنا تاریخی کلیدی کردار ادا کریں، انہوںنے مزید کہا کہ بلوچستان کو ترقی دینے اور قیام امن کیلئے دو صوبوں میںتقسیم کیا جائے ایک جنوبی بلوچستان اور دوسرا شمالی بلوچستان ایک صوبے کا ہیڈ کوارٹر کوئٹہ ہو اور دوسرے صوبے کا ہیڈ کوارٹر تربت یا خضدار ہو پھر جا کر ترقی و خوشحالی آئے گی اور امن قائم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں